پوپ فرانسس کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ

   

ابوظہبی ۔ /3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس آج متحدہ عرب امارات کے دورہ پر یہاں پہونچے ۔ پوپ کا جزیرہ نما عرب کیلئے یہ پہلا دورہ ہے ۔ ابوظہبی کے ولیعہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہان نے بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ منگل کو منعقد ہونے والے ایک دعائیہ اجتماع میں بھی پوپ شرکت کریں گے ۔ اس میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد لوگ شرکت کرنے والے ہیں ۔ اس کانفرنس میں شیخ احمد الطیب امام جامع ازہر بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ منگل کو روم واپس ہونے سے قبل پوپ فرانسس متنازعہ عرب امارات میں منعقدہ دعائیہ اجتماع میں تمام بنی انسان کیلئے دعا کریں گے ۔