پوپ فرانسس کا مزاج ناساز

   

وٹیکن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو سال کے اختتام پر ایک مختصر نوٹس پر ایک چرچ سروس میں اپنی شرکت منسوخ کرنا پڑ گئی۔ ویٹیکن کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پوپ کی طبعیت بہتر نہیں تھی اور اس لیے انہیں ایک دعائیہ تقریب میں اپنی شمولیت منسوخ کرنا پڑی۔ کیتھولک کلیسا کے 84 سالہ سربراہ کے بجائے کارڈینل ڈین جیوانی باٹسٹا نے سال کے اختتام پر اس کلیسائی دعائیہ تقریب کی سربراہی کی۔ آج نئے سال کے پہلے دن کی دوپہر ہونے والی ایک دعائیہ تقریب کی قیادت غالباً پوپ فرانسس ہی کریں گے۔