پوپ فرانسس کا ’نسل کشی‘ کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

   

روم : پاپائے روم نے اپنی آک کتاب میں لکھا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کاررواؤں اور نسل کشی کے الزامات کو زیادہ سنجیدگی سے دیکھا جانا چاہئے۔ آک اسرائیلی وزیر نے اس بیان کی مذمت کی اور آسے تاثرات کو مسترد کیا ہے۔ آک اسرائیلی وزیر نے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے اس بیان کی مذمت کی ہے، جس میں پوپ نے کہا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو اس بات کا تفصیلی جائزہ لینا چاہئے کہ آیا غزہ میں اسرائیلی فوج کے اقدامات نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں۔ آک اطالوی اخبار میں چھپنے والے اپنے ایک کھلے خط میں بیرون ملک مقیم اسرائیلیوں کے امور کے نگران وزیر امیچائے چیکلی نے پاپائے روم کے اس موقف کو لفظ ‘نسل کشی‘ کے حقیقی معنوں کی اہمیت محدود کرنے سے تعبیر کیا۔