پوپ فرانسس کا ڈاکٹروں نرسوں کو خراج تحسین

   

ویٹی کین سٹی۔رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے آج لاک ڈاؤن کی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد آج پہلی مرتبہ حاظرین سے خطاب کیا۔ پوپ نے اٹلی کے شمالی خطے لومبارڈی کے ’فرشتہ صفت ‘طبی عملے کی بے حد تعریف کی۔