30 مارچ کے دورہ میں اعتدال پسند اسلام کو فروغ دینے کی کوشش
ویٹکن سٹی ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پوپ فرانسیس مراقش میں تارکین وطن سے ملاقات کریں گے اور ائمہ کے لیے تربیت دیئے جانے والے ادارہ کا بھی دورہ کریں گے ۔ اس ائمہ اسکول نے اسلامی انتہا پسندی کے خلاف سخت آواز اٹھائی تھی ۔ پوپ کا یہ دورہ 30 اور 31 مارچ کو ہوگا ۔ شمالی افریقی ملک مراقش کے دورہ کے لیے پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ پوپ کا یہ دورہ ان کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کا تسلسل سمجھا جارہا ہے ۔ یو اے ای میں پوپ نے سرکردہ سنی ادارہ جامعہ ازہر کے سربراہ احمد الطبب سے ملاقات کر کے ایک اریخی دستاویز پر دستخط کی تھی جس میں اعتدال پسند اسلام کی حوصلہ افزائی کرنے اور بین المذاہب تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے ۔ پوپ فرانسیس شاہ مراقش سے بھی ملاقات کریں گے ۔ کیتھولک کمیونٹی کے لیے ایک دعائیہ اجتماع بھی منعقد ہوگا ۔ مراقش کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ وہ اسلامی انتہا پسندی سے حکومت لڑائی میں اہم حلیف ملک ہے ۔۔