پوپ فرانسیس کا نومبر میں دورہ تھائی لینڈ و جاپان

   

Ferty9 Clinic

وٹیکن سٹی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس 19 تا 26 نومبر تھائی لینڈ اور جاپان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ہیروشیما اور ناگاساکی بھی جائیں گے۔ وٹیکن سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہیکہ پوپ 20 تا 23 نومبر تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد جاپان جائیں گے۔ گذشتہ 40 سالوں میں پوپ جان پال دوم کے بعد فرانسس جاپان کا دورہ کرنے والے پہلے پوپ ہیں۔ یاد رہیکہ جاریہ سال جنوری میں پوپ فرانسیس نے جاپان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جہاں 45000 رومن کیتھولک آباد ہیں جبکہ پروٹسٹنٹس کی تعداد 510,000 بتائی گئی ہے اور یہ اعدادوشمار جاپان کی ایجنسی برائے ثقافتی امور نے بتائے۔ کہا جاتا ہیکہ پوپ فرانسیس اپنی نوجوانی کے عالم میں یہاں ایک مشنری کی حیثیت سے خدمات انجام دینا چاہتے تھے لیکن اس وقت ان کے پھیپھڑوں کے آپریشن کی وجہ سے انہوں نے اپنا ارادہ ترک کردیا تھا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ پانچ سال قبل وٹیکن کیلئے اپنے انتخاب کے بعد انہوں نے ایشیاء کا دوبارہ دورہ کیا۔ 2014ء میں فلپائن اور سری لنکا اور 2018ء میں میانمار اور بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔