پوپ فرانسیس کو ونیزویلا میں قتل عام کا اندیشہ

   

پوپ کے طیارے سے 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس نے آج کہاکہ اُنھیں اندیشہ ہے کہ ونیزویلا کا سیاسی بحران آخر میں ’’خون کے غسل‘‘ میں تبدیل ہوجائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ مجھے خوف ہے کہ یہ خونی غسل بن جائے گا۔ لاطینی امریکہ کے مذہبی رہنما کا یہ اوّلین صحافتی بیان ہے جو اُنھوں نے پناما سے وٹیکن سٹی واپسی کے دوران اپنے خصوصی طیارے میں دیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تشدد کا مسئلہ مجھے دہشت زدہ کررہا ہے۔ ونیزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور قائد اپوزیشن جوانگ خائیڈو اقتدار کی جنگ میں ملوث ہیں۔ خائیڈو نے خود کو کارگذار صدر قرار دے دیا ہے اور معاشی مصائب کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ بین الاقوامی برادری کے رکن ممالک کے درمیان سخت اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ اِن میں امریکہ اور دیگر 12 علاقائی ممالک شامل ہیں جو اب بھی مادورو کو ونیزویلا کا صدر تسلیم کرتے ہیں۔ اِن میں روس اور چین بھی شامل ہیں۔