پوپ فرانسیس کی متحدہ عرب امارات کے ولیعہد سے ملاقات

,

   

ابو ظہبی 4فروری (سیاست ڈاٹ کام) عیسائیوں کے رومن کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے آج یہاں متحدہ عرب امارات کے ولیعہد الشیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔اسقف اعظم کا یہ جزیرہ نما عرب کا پہلا سہ روزہ تاریخی دورہ ہے ۔پوپ کی آمد پر ابو ظہبی کے ولیعہد اور جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے ان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا ہے ۔وہ کل ہی یہاں پہنچ گئے تھے اور آئندہ کل وہ ایک بڑے مذہبی اجتماع سے خطاب کریں گے جس میں تقریباً ایک لاکھ35 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسیس ویٹیکن کے سربراہ بننے کے بعد سے دنیا کے دو بڑے مذاہب عیسائیت اور اسلام کو قریب تر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ صدارتی محل میں اسقف اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن رشید مخدوم بھی شامل تھے ۔