وٹیکن سٹی۔ 21 ستمبر (ایجنسیز) وٹیکن سٹی میں مسیحی برادری نے فلسطینیوں سے اظہار یکِ جہتی کیا ہے۔وٹیکن سے میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرز کے دعائیہ اجتماع میں بینر لہرا کر غزہ میں امن کا مطالبہ کیا گیا۔ پوپ لیو نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ تشدد، جبری بیدخلی اور انتقام پر مبنی کارروائیوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔پاپائے اعظم کا کہنا ہے کہ اقوام عالم کو امن کی ضرورت ہے جو امن سے محبت کرتے ہیں وہ امن کیلئے کام کرتے ہیں۔