پوپ کی جانب سے جنگوں کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش

   

ویٹی کن سٹی، 14 مئی (یو این آئی) پوپ لیو چہاردہم نے آج جنگ زدہ ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ازخود ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ امن قائم ہو۔انہوں نے مشرقی کیتھولک گرجا گھروں کے ایک اجلاس کو کہ دی ہولی سٹی (وٹیکن) ہمیشہ دشمنوں کو ایک جگہ روبروہ لانے ، ایک دوسرے سے بات کرنے میں مدد کرنے کے لیے تیار رہتا ہے تاکہ ہر جگہ کے لوگوں کو دوبارہ امید مل سکے اور وہ وقار بحال کر سکیں۔