وٹیکن سٹی یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس نے اتوار کے دن کہا کہ کل رات دیر گئے وہ دعائیہ اجتماع میں شرکت کرنے جارہے تھے لیکن شرکت نہ کرسکے کیونکہ وٹیکن برقی سیڑھیوں میں پھنس گئے تھے اور انہیں آتش فرو ارکان عملہ نے بعدازاں بچا لیا ۔ انہوں نے تاخیر سے پہنچنے پر معذرت خواہی کی ۔ 82سالہ پوپ سینٹ پیٹر اسکوائر دعائیہ اجتماع میں شرکت کرنے والے تھے ۔ جب آتش فرو عملہ نے انہیں بچایا تو تالیوں اور خوشی کے نعروں سے عوام نے انہیں داد دی ۔ اطالوی ٹی وی نیٹ ورک پر اس منظر کو راست دکھایا گیا ۔
