بانسواڑہ : بانسواڑہ حلقہ میں اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کا ہنگامی دورہ اور ترقیاتی و تعمیری کاموں کا افتتاح تفصیلات کے بموجب ریاستی اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے بانسواڑہ حلقہ کے بیرکور منڈل کے موضع تماپور میں ایک کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیرشدہ برقی میں اسٹیشن 33/11KV ، 19لاکھ روپیوں سے تعمیر شدہ کلیانہ کٹہ ، 12لاکھ 60ہزار سے تعمیر شدہ وینکٹھادھم اور 3کروڑ روپیوں سے تعمیر شدہ 60 ڈبل بیڈروم مکانوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے جو عوامی وعدے کئے تھے اور تلنگانہ کو سنہرا تلنگانہ کر دیکھا ، وہ آج پورا ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں میں صرف تلنگانہ ریاست ترقیاتی و تعمیری کاموں میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے کے سی آر کی ستائش کی کہ کوئی بھی ریاست میں ایسا چیف منسٹر میں کبھی نہیں دیکھا ، جنہوں نے کسانوں کیلئے 24 گھنٹے مفت برقی ریاست تلنگانہ میں کسانوں کیلئے زرعی فصلوں کے خاطر تقریباً 24 لاکھ بورویلس کے ذریعہ 50 لاکھ ایکڑ زرعی فصل پر پانی کی سربراہی ۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں موضع کلور میں کروڑوں روپیوں کی لاگت سے برقی KV.220 برقی سب اسٹیشن کی تعمیر عمل میں آئی ۔ اس طرح سے کوٹگیر منڈل میں 30 کروڑ روپیوں کی لاگت سے KV-132 برقی سب اسٹیشن کی تعمیری عمل میں لائی گئی ۔ پوچارام نے کہا کہ ڈبل بیڈروم مکانوں کی تعمیر کیلئے بانسواڑہ حلقہ میں 5ہزار مکانوں کا نشانہ مقرر ہے ۔ ہر غریب مستحق کیلئے ڈبل بیڈروم فراہم کیا جائے گا ۔ اس طرح سے تلنگانہ ریاست میں ترقیاتی اور فلاحی اسکیمیں ثبوت پیش کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ مکان کی تعمیر کیلئے حکومت تلنگانہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے 100% فیصد سبسیڈی دیتے ہوئے عوام کو تمام سہولیات فراہم کررہی ہے ۔ اس موقع پر کاما ریڈی ضلع کلکٹر شرت ، متحدہ ضلع نظام آباد ڈی سی سی بی چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی ، بیرکور ستیش گوڑ ، آر ڈی او بانسواڑہ راجیشور ، انجی ریڈی ، پی سریندر ریڈی بانسواڑہ حلقہ انچارج ٹی آر ایس اور ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ عوام موجود تھی ۔