نظام دور حکمرانی میں سو سال قبل تعمیر پراجکٹ کو خوبصورت بنانے حکومت کی توجہ ضروری
یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجکٹ کی توسیع و مرمتی کاموں کیلئے 100 کروڑ روپئے لاگتی تخمینی رپورٹ کے ساتھ لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ۔ محکمہ آبپاشی CE سرینواس نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے پراجکٹ کا دورہ کرتے ہوئے غیر معمولی بارش پر آبی ان فلو کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ مقامی DEE وینکٹیشورلو نے پراجکٹ کے ذخیرہ آب سے انہیں واقف کروایا ۔ CEنے آبی صلاحیت پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ۔ بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ فی الوقت پوچارام پراجکٹ کو لاس نالا پراجکٹ مکمل طریقہ سے لبریز ہوچکے ہیں اور نظام ساگر کی مکمل سطح آب 18 ٹی ایم سی ہونے پر اس میں 10.3 ٹی ایم سی کا ذخیرہ موجود ہے ۔ ضلع بھر کے 2167 تالابوں میں 1200 تالاب لبریز ہوچکے ہیں۔ غیر معمولی طریقہ سے ہو رہی بارشوں پر عملہ کو چوکس رہنے کی صلاح دی ۔ نشیبی علاقوں کی عوام کو قبل از وقت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دینے عہدیداروں کو احکامات دئے ۔ اس موقع پر ایس ای ناگیندر ای ای ملیش ڈی ای ای وینکٹیشورلو اور اے سی کنیا موجود تھے ۔ واضح رہے کہ حضور نظام کے دور حکمرانی میں تعمیر ک ردہ اس پراجکٹ کے صد سال مکمل ہوچکے ہیں پھر بھی سرکار کی اب تک نظر گراں ادھر نہیں پڑی ۔ صرف اس کی توسیع و مرمتی و خوبصورت بنانے کی رپورٹ ہی تیار ہو رہی ہے ۔
