بودھن میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کے خلاف کانگریس کا احتجاج
بودھن۔ حلقہ اسمبلی بودھن کے موضع پوچارام کے قریب واقع ریلوے روڈ کراسنگ نمبر LC No.4JB کو 28 فروری سے مکمل طور پر اس راستے کو بند کردینے کا محکمہ ریلوے نے فیصلہ کیا۔ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد کیپٹن کروناکر ریڈی کی قیادت میں مقامی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے اس ریلوے روڈ کراسنگ کے قریب جمع ہوکر ساوتھ سنٹرل ریلوے کے فیصلے کے خلاف احتجاج منظم کیا۔ اس موقع پر کیپٹن کروناکر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہاں بشیر فارم کے قریب واقع یہ سڑک ریلوے ٹریکس بچھانے سے کئی سالوں پہلے سے موجود ہے۔ آج اچانک محکمہ ریلوے عام راستے کو بند کرکے مقامی عوام کو تقریباً تین کیلو میٹر دور واقع LC No.5JB راستے کا استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں جو مقامی عوام کے لئے ناقابل قبول ہے۔ کیپٹن نے کہا اس LC No.4JBکے راستے سے آر ٹی سی بس اور قریب میں واقع کنکر کرشنگ مشن کی لاریاں کا گذر ہے اگر یہ راستہ بند ہو جائے تو پھر بس ا ور لوڈ سے لدی لاریوں کو قریبی مواضعات سے گذرنا پڑتا ہے جس کے باعث مواضعات میں حادثات کا ہمیشہ خطرہ بنا رہتا ہے۔ کیپٹن کروناکر ریڈی نے محکمہ ریلوے کو گیٹ بند کردینے کے اپنے فیصلہ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ورنہ احتجاج منظم کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر روی کمار، گنگادھر سابقہ ایم پی ٹی سی، پوشش متنا سابقہ ایم پی ، پی بھاسکر راجو، کرونا سہنا کے سرگردہ کارکن جمال فیاضی، سمیر شیکھر و دیگر بھی موجود تھے۔