پوچا سرینواس ریڈی کے مستعفی ہونے کے امکانات

   

بی آر ایس کے منحرف 10 ارکان اسمبلی کو نوٹس ، سپریم کورٹ کا سخت ردعمل
نظام آباد ۔4 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سپریم کورٹ نے بی آر ایس بی فارم پر جیتنے کے بعد پارٹی سے منحرف ہونے والے 10 ارکان اسمبلی کے معاملے میں سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے پر سپریم کورٹ نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا جس کی بنا پر آج اسمبلی کے سکریٹری نے 10 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کی ہے جبکہ متعلقہ ارکان اسمبلی کے تعلق سے اس بارے میں مہلت لینے کی اطلاع ہے ۔ بی آر ایس پارٹی کے بی فارم پر انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے کامیاب ہونے والوں میں ضلع کامار ریڈی کے بانسواڑہ حلقہ سے تعلق رکھنے والے سینئر قائد سابقہ وزیر سابقہ ا سپیکر پوچارام سرینواس ریڈی بھی شامل ہیں ۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے سیاسی حلقوں میں بانسواڑہ میں ضمنی انتخابات ہونے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔ سپریم کورٹ پارٹی کے انحراف پر ناراض ہے اور ہائی کورٹ نے اسپیکر کو چار ہفتوں میں کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے لیکن کوئی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے پر سپریم کورٹ نے اسمبلی سکریٹری کو نوٹس جاری کیا اس بات کو لے کر ارکان اسمبلی تشویش میں مبتلا نظر آرہے ہیں پوچارام سرینواس ریڈی جنھیں حکومت نے زرعی مشیر کی حیثیت سے نامزد کی ہے لیکن عدالتی کاروائیوں سے خوفزدہ نظر آرہے ہیں اور یہ بات عام طور پر گشت کر رہی ہے کہ پوچارام سرینواس ریڈی عدالت کے فیصلے سے قبل مستعفی ہوتے ہوئے اپنے فرزند پوچارام بھاسکر ریڈی کو ضمنی انتخابات میں مقابلہ کروانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور حلقے میں ان کی گرفت مضبوط ہے ۔سیاسی حلقوں میں جاری افواہوں پر پوچارام سرینواس ریڈی کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔ نااہل قرار دینے کی صورت میں ان کی سیاسی زندگی میں ایک داغ لگنے کے امکانات ہیں اس سے بچنے کے لیے مستعفی ہوتے ہوئے اپنے جانشین کو انتخابات میں ٹھہرانا چاہتے ہیں ایسی رائے ظاہر کی جا رہی ہے۔