پوکسو اور دیگر سنگین مقدمات کی جامع تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

   

موثر خدمات کے ذریعہ جلد انصاف رسانی کی خواہش، کاماریڈی میں جرائم سے متعلق جائزہ اجلاس، ایس پی کا خطاب
کاماریڈی:7؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی شریمتی سندھو شرمانے ضلع ایس پی آفس کے کانفرنس ہال میں پولیس عہدیداروں کے ساتھ ماہانہ جرائم کے بارے میں جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر اجلاس میں شرکت کرنے والے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے ضلع ا یس پی نے زیر التواء سنگین اور غیر سنگین مقدمات کی تفصیلات حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ کیس کے اندراج سے لے کر چارج شیٹ تک ہر چیز کی مکمل تحقیقات کر تے ہوئے کیس کو حتمی شکل دی جائے۔پوکسو اور سنگین مقدمات کی جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے عدالت میں چارج شیٹ دائر کی جائے۔ٹیکنالوجی کے استعمال اور فنکشنل ورٹیکلز کو نافذ کرتے ہوئے عوام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے موثر خدمات فراہم کریں اور جلد انصاف کے لیے کوشش کریں۔ غیر قانونی سرگرمیوں جیسے گانجہ، جوا، غیر قانونی ریت اور پی ڈی ایس ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دے کر مضبوط اقدامات کریں فرائض میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور عملے کو ایس پی نے توصیف نامے عطا کیا ان میںایس۔ انیل، سب انسپکٹر ماچاریڈی،گنگا ریڈی، اے ایس آئی، ایلاریڈی پولیس اسٹیشن پرینکا، ویمن کانسٹیبل، بھکنور رامولو، کانسٹیبل، بی بی پیٹ وجے، کانسٹیبل، کاماریڈی شریشا، ویمن کانسٹیبل، دیون پلی نوین، کانسٹیبل، دیون پلی، سرینواس، سدھاشیو نگر پولیس اسٹیشن، سائی بابا، تاڈوائی پولیس اسٹیشن بھوتا، ویمن کانسٹیبل چندریا، کانسٹیبل، ناگریڈی پلیٹ،رویندر، کانسٹیبل، پیڈا کوڈپگل،ندیم، کانسٹیبل، بچکندہ. وینکٹیشورلو، کانسٹیبل، نصراللہ آباد، جاوید، کانسٹیبل، نصراللہ آباد،ایس پینے ان ملازمین کو توصیف نامے پیش کئے اور انہیں مبارکباد دی۔اس اجلاس میں کاماریڈی اے ایس پی چیتنیا ریڈی، ایڈیشنل ایس پی ایڈمن کے نرسمہا ریڈی، ڈی ایس پیز ستیہ نارائنا، سرینواسولو، اسپیشل برانچ انسپکٹر تروپایا، ڈی سی آر بی انسپکٹر مرلی، سی آئی، آر آئی، ایس آئی اور دیگر عہدہ دار بھی موجود تھے۔