پو لیس عہدیداروں کیلئے خصوصی کوویڈ مرکز کا افتتاح

   

حیدرآباد۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے پولیس عہدیداروں کیلئے خصوصی کوویڈ مرکز کا افتتاح کیا۔یہ مرکز متاثر پولیس ملازمین کیلئے واحد مرکز ہوگا جہاں بیشتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔ان میں ڈاکٹرس سے ٹیلی میڈیسن پر مشاورت،ٹرانسپورٹ خدمات، ہنگامی صورتحال پربستروں کی فراہمی اور دیگر شامل ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ پولیس عہدیدار جو مثبت پائے گئے کو ضروری اشیا پر مشتمل کٹس کے ساتھ خشک میوے جات اور دیگر اشیا فراہم کی جائیں گی۔شکھا گوئل اڈیشنل کمشنر کرائمس اس مرکز کی نوڈل آفیسر ہیں نے کہا کہ یہ مرکز 24گھنٹے کام کرے گا اور اس کے ذریعہ آنے والی اطلاعات کو بہتربنانے میں مدد ملے گی ۔