میڈرڈ، 29 اکتوبر (یو این آئی) ہسپانوی ہوائی اڈہ نے گزشتہ رات پراسرار ڈرون نظر آنے کے بعد اپنی فضائی حدود کو دو گھنٹے کیلئے بند کر دیا۔ ستمبر کے آخر سے اب تک، پراسرار ڈرونز کی پروازوں کے سبب یورپی یونین کے متعدد ہوائی اڈوں پر بندش اور رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔ ہسپانوی ہوائی اڈہ کا انتظام کرنے والی کمپنی اے ای این اے کے حکام کے مطابق اڑتا ہوا ڈرون ایئرپورٹ کے قریب دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایلیکینٹ کیلئے جانے والی دس پروازیں، جو میڈرڈ کے جنوب مشرق میں تقریباً 420 کلومیٹر کے فاصلے پر تھیں، کا رخ والنسیا، بارسلونا، میلورکا اور مرسیا سمیت دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔