پُر خطر برقی لائنوں کو تبدیل کرنے پر غور، مشرف فاروقی کا جائزہ اجلاس

   

حیدرآباد۔ 6 اگست (سیاست نیوز) سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ لمیٹیڈ (ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل) کے چیرمین اور ایم ڈی مشرف فاروقی نے اعلان کیا کہ ایئر بنچڈ کیبلز جنہیں انس لیٹیڈ کیبلز بھی کہا جاتا ہے وہ خطرناک ایل ٹی اوور ہیڈ کنڈکٹرز کی جگہ لے لیں گے جو حیدرآباد کی آبادیوں اور تنگ گلیوں میں مکانات کے قریب واقع ہیں۔ میٹرو زون کے چار حلقوں بنجارہ ہلز، سکندرآباد، حیدرآباد سنٹرل اور حیدرآباد ساؤتھ میں پچھلے ہفتے پول ٹو پول معائنہ کے دوران اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ تقریباً 550 کیلو میٹر ایل ٹی اوور ہیڈ کنڈکٹرز کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ماہ کے آخر تک ان علاقوں میں ایئر بنچڈ کیبلز لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چہارشنبہ کو کارپوریٹ آفس میں میٹرو زون کے تقریباً 160 سب انجینئرس اور اسسٹنٹ انجینئر کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس ہوا جس کی صدارت مشرف فاروقی نے کی۔ فیلڈ لیول کے حالات کے حوالہ سے اسسٹنٹ انجینئرس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسسٹنٹ انجینئر فیلڈ لیول پر تنظیم کیلئے ٹیم لیڈرس کی طرح ہوتے ہیں۔ انہوں نے مسائل کو حل کرنے اور کمپنی کی ترقی میں کردار ادا کرنے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ ان کی تجاویز بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ ش