قاہرہ : گذشتہ چند دنوں سے مصر میں ایک پل کی تصاویر اور ویڈیوز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے کارکنوں کو اپنی طرف متوجہ کررکھا ہے۔تصاویر میں پل کی اونچائی پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں،جب کہ میڈیا پر کچھ تبصرہ نگاروں نے دعویٰ کیا کہ یہ انجینیرنگ کی خصوصیات کے مطابق نہیں ہے۔تاہم حقیقت یہ ہے کہ پل کی تصاویرقریبی زاویوں سے لی گئی تھی اور پھر فوٹوشاپ پروگراموں کے ذریعے اس میں ترمیم کی گئی تھی جس کے بعد یہ بہت اونچا پل دکھائی دیتا ہے۔لیکن یہ ایک عام پل ہے جسے “سمیرا موسیٰ پل” کہا جاتا ہے اور یہ ان نئے محوروں میں سے ایک ہے جسے تیز رفتار آپریٹنگ ریٹ کے ساتھ لاگو کیا جا رہا ہے۔