کاراباخ : ایک شاپنگ مال میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے اور آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ آرمینیا کے دارالحکومت میں ایک شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں آتش بازی کا سامان رکھنے والی دکان اس حادثے کا شکار ہوئی۔ تاہم حتمی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ اتفاقی حادثہ ہی تھا۔ اس بارے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ آرمینیائی ہنگامی امور کی وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے روسی خبر رساں ادارے ’اس ‘ کا کہنا ہے آگ بجھانے والے کارکن مال سے ابھرنے والے آگ کے شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ مال سے مسلسل دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ کہ اس دکان میں سب سامان کی آتش بازی کا ہے۔ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دوکان کے اوپر پہلے سرمئی سا دھواں اٹھتا ہے اور پھر دکان میں دھماکہ ہو جاتا ہے۔