پٹاخوں کی غیر قانونی فروخت تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر برقی پٹاخوں کو فروخت کرنے میں ملوث تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شادی کی تقاریب ، سالگرہ اور دیگر موقعوں پر برقی پٹاخوں کے استعمال سے آگ لگنے کے واقعات کا خدشہ ہوتا ہے۔ کوٹھی گجراتی گلی میں غیر قانونی طور پر برقی پٹاخوں کو فروخت کیا جارہا تھا اور پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ سلطان بازار پولیس نے بتایا کہ دہلی سے آئرن پائپ اور دیگر اشیاء کے ذریعہ تیار کئے جانے والے برقی پٹاخوں کو کھلی مارکٹ میں فروخت کیا جارہا تھا جو انتہائی خطرناک ہے۔ تین نوجوانوں کو سلطان بازار پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے برقی پٹاخے ضبط کرلئے گئے۔