جالندھر : پنجاب میں جالندھر پولیس نے دھماکہ خیز اشیا کے قانون 2008 کے تحت پٹاخوں کی فروخت کے لیے 20 عارضی لائسنس جاری کیے ہیں۔ پولس کمشنر سوپن شرما نے ہفتہ کے روز کہا کہ آنے والے دیوالی کے تہوار کی تیاری میں کمشنریٹ پولیس جالندھر نے دھماکہ خیز اشیا کی قانون 2008 کے تحت پٹاخوں کی فروخت کے لئے 20 عارضی لائسنس جاری کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لائسنس ان کی براہ راست نگرانی میں قرعہ اندازی کے ذریعہ الاٹ کئے گئے ہیں۔