کڈّالور: ٹاملناڈو کے ضلع کارومبوڑی میں جمعہ کو ایک پٹاکہ فیکٹری میں دھماکے سے 9 خواتین کی موت ہوگئی جبکہ 6 دیگر شدید جھلس گئے ۔فیکٹری کی مالک گندھیمتی اور اس کی بیٹی اور 13 دیگر افراد دیوالی کیلئے کام شروع کرنے گئے تھے ۔ اس سے پہلے وہ سبھی پوجا کرنے بیٹھے تھے ۔ اسی دوران وہاں پرانے پٹاخوں میں اچانک آگ لگ گئی۔دھماکے سے گندھیمتی اور دیگر چار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ موقع پر پہنچے پولیس اور فائربریگیڈ دستے نے دیگر لوگوں کو بچایا اور چدمبرم سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں مزید چار خواتین کی موت ہوگئی۔ باقی زخمیوں کا علاج چل رہا ہے ۔