پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناانصافی:راہول گاندھی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 6مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 10اور 13روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کے حکومت کے فیصلے کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ کورونا وائرس سے لڑرہے ملک کے عوام کے مفاد میں یہ فیصلہ فوری طورپر واپس لیا جانا چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ کورونا وائرس سے جاری لڑائی ہمارے کروڑوں بھائیوں اور بہنوں کیلئے سنگین اقتصادی مشکلا ت کی وجہ بن رہی ہے۔ اس وقت قیمتیں کم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ نامناسب ہے۔