پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جاری

   

نئی دہلی۔ 5جنوری(سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج کی گئی۔ پٹرول کی قیمت چار بڑے شہروں میں 14 سے 15 پیسے اور ڈیزل کے 18 سے 20 پیسے فی لیٹر کم ہوئے ہیں ۔دہلی میں پیٹرول 15 پیسے سستا ہوا۔ اس کا دام ایک سال سے زیادہ کے کمترین سطح یعنی 68.29 روپے فی لیٹر رہا۔ ڈیزل 18 پیسے کم ہوکر 62.26 روپے فی لیٹر رہا. ڈیزل کی یہ قیمت یکم مارچ 2018 کے بعد کم سے کم سطح پر ہے ۔ کرناٹک کے علاوہ ملک میں تقریبا تمام مقامات پر دونوں ایندھن سستے ہوئے ۔کرناٹک کی ایچ ڈی کمارسوامي حکومت نے جمعہ کو پٹرول پر ڈیوٹی 28.75 فیصد سے بڑھا کر 32 فیصد اور ڈیزل پر 17.73 سے 21 فیصد کر دیا۔