پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا دھرنا

   

ایک ماہ میں متواتر اضافہ معنیٰ خیز‘ کانگریس قائدین کا الزام

حسن آباد ۔ عالمی بازار میں تیل و خام پٹرول کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے کے باوجود ہندوستان میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں روزانہ ہونے والے مسلسل اضافہ عوام کو ناقابل فہم و معنیٰ خیز ہے ۔ مودی حکومت نے مختلف تیل کمپنیوں کو قیمتوں میں اضافے کی کھلی چھوٹ دے کر غریب و متوسط طبقہ کی آبادی والے تمام شہریوں پر مالی بوجھ عائد کر رہی ہے جس کی کانگریس دہلی سے لیکر گلی تک پرزور مخالفت کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف عوامی رائے عامہ کو ہموار کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کل حسن آباد تحصلیدار دفتر پر کل ہند کانگریس کمیٹی کی پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرنے کے مطالبے کے ضمن میں منعقدہ احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی امور انچارج سیما سیرام چکرورتی نے کیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لاک ڈاؤن کے باعث متعدد مالی مسائل سے د و چار ملک کی غریب عوام کو بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مزید نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ بعدازاں مقامی تحصیلدار جناب خواجہ عبدالرحمن کو تحریری یادداشت پیش کی ۔ ڈاکٹر اکو سرینواس کے لنگامورتی ‘ محمد حسن جیتاری پدما بلدی فلور لیڈر و دیگر بھی احتجاجی دھرنا میں حصہ لیا ۔