ریاض ۔ سعودی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے ریاض میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں کہا ہے کہ پیٹرولیم کی صنعت کورونا وائرس کے وبائی امراض کے اثرات سے باہر آرہی ہے جب کہ مسائل ابھی ہمارے پیچھے ہیں۔ امین ناصر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اپریل میں جب تیل کی طلب میں کمی آئی تو ہماری صنعت کے لئے یہ بدترین مہینہ تھا۔اس شعبہ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر تیل کی طلب میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔امین ناصر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بدترین مسائل نے جو ہمیں گھیر رکھا تھا اب ہم اس وقت سے باہر نکلنے والے ہیں۔ کیمسٹ کلب کیویلر کے 2020 کے سالانہ ایوارڈ کا فاتح قرار پانے کے بعد آرامکو کے سی ای او امین ناصر ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ کیویلر ایوارڈ یورپ اور شمالی امریکہ سے باہر پہلی مرتبہ نمایاں کارنامہ انجام دینے پرکسی عہدیدار کو پیش کیا گیا ہے۔ پیٹروکیمیکل انڈسٹری میں ذمہ داریوں کو نبھانے کے سلسلے کو تسلیم کرتے ہوئے ایک ورچوئل پروگرام میں یہ ایوارڈ امین ناصر کو پیش کیا گیا ہے۔