پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 52ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

   

نئی دہلی۔ بین الاقوامی سطح پر ہفتہ کے آخر میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 52 ویں دن ملک میں مستحکم رہیں۔ 52ویں دن بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے قومی راجدھانی میں پیٹرول اسٹیشنزپر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔عالمی منڈی میں ہفتہ کے آخر میں برینٹ کروڈ 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 74.13 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.46 فیصد کمی کے ساتھ 71.45 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہاتھا۔