نئی دہلی،13جون(سیاست ڈاٹ کام) دار الحکومت دہلی میں جمعرات کو پٹرول آٹھ پیسے اور ڈیزل چھ پیسے سستا ہوا ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل معلومات کے مطابق دو دن کے بعد دہلی میں آج پٹرول آٹھ پیسے سستا ہوکر 70.35 روپیے فی لیٹر پر آ گیا جو 13 فروری کے بعد اس کی نچلی سطح ہے ۔ یہاں ڈیزل بھی چھ پیسے سستا ہوکر 64.33 روپیے فی لیٹر فروخت ہوا۔ یہ 14 جنوری کے بعداس کی سب سے نچلی سطح ہے ۔ ملک کے دیگر میٹرو پولیٹن شہروں میں بھی پٹرول ڈیزل کی قیمت میں تخفیف دیکھی گئی۔ کولکتہ میں پٹرول سات پیسے سستا ہوکر 72.61 روپیے ، ممبئی میں آٹھ پیسے 76.04 روپیے اور چنئی میں نو پیسے 73.08 روپیے فی لیٹر فروخت ہوا۔
