پٹرول۔ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی ۔ بین الاقوامی بازارمیں تیل کی قیمتوں کے چار ماہ کی نچلی سطح پر آنے کے باوجود ہفتے کے روز ڈیزل میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور پٹرول کی قیمت 34 ویں دن مستحم ہے ۔ چہارشنبہ کے روز چار ماہ بعد ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر رہا، وہیں ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.27 روپے فی لیٹر پر آگیا ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.27 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔