نئی دہلی۔25فروری(سیاست ڈاٹ کام) ملک میں پٹرول ۔ڈیزل کی قیمتیں منگل کے روز مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول آج 72.01 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔ یہ 10 فروری کے بعد اس کی اعلی ترین سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت بھی 64.70 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 74.65 روپے ، 77.67 روپے اور 74.81 روپے فی لیٹر مستحکم رہیں۔ تینوں شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ایک لیٹر ڈیزل کولکتہ میں 67.02 روپے ، ممبئی میں 67.80 روپے اور چنئی میں 68.32 روپے فی لیٹر رہا۔