پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گذشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود آج مسلسل ساتویں روز بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے ۔ گذشتہ منگل کو دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 22 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے کمی سے 80.87 روپے فی لیٹر پہنچ گیا تھا۔ جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وباکورونا وائرس کے سبب گذشتہ روز بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی تھی۔متعدد ممالک میں اس کی مانگ متاثر ہوئی اور اسی درمیان لندن برینٹ کروڈ 62 ڈالر فی بیرل سے نیچے پہنچ گیا۔ایندھن کی قیمتوں میں ایک ہفتہ قبل تین روز معمولی کمی کی گئی جبکہ اس سے قبل کئی دن اضافہ کیا جاتا رہا۔