پٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں برقرار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود دیسی سطح پر سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مرکزکی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے بعد 22 ریاستوں اور مرکزی علاقوں نے ویاٹ میں کمی کی ہے۔