نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو 30ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپئے لیٹر ہے ۔