نئی دہلی:دو ماہ بعد منگل کے روز پہلی بار پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 15 پیسے مہنگا ہو کر 90.55 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ۔ ڈیزل کی قیمت 18 پیسے بڑھی اور یہ 80.91 روپے فی لیٹر ہو گیا۔