پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان : راچا ملا سدیشور

   

شمس آباد :۔ کانگریس ترجمان راچا ملا سدیشور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔ پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام پر زیادہ بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے بعد کئی افراد بے روزگار ہوچکے ہیں ۔ آمدنی کا ذریعہ ختم ہوگیا ہے ۔ اس پر حکومت کی جانب سے بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکامی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔ کانگریس کے دور میں ہر محاذ پر عوام کی بھلائی کے لیے کام کیا جاتا تھا لیکن مرکزی حکومت چند مخصوص بڑے تاجرین کی آمدنی کا ذریعہ بنا رہی ہے جس سے ہر شخص کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں بھی حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ دوبارہ کانگریس اقتدار پر آنے کے بعد ہی عوامی مسائل حل ہوں گے ۔ ریاست تلنگانہ میں بھی ٹی آر ایس بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ ریاست کے دیگر مسائل کو حل کرنے ٹی آر ایس کی ناکامی کا جواب عوام آئندہ انتخابات میں ہی دے گی ۔۔