پٹرول ، ڈیزل قیمت میں اضافہ کی مخالفت : سی پی آئی ایم

   

نئی دہلی۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی ایم )نے پٹرول اور ڈیزل پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے جانے کی سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک قسم کا جرم ہے کیونکہ اس سے نہ صرف مہنگائی اور بڑھے گی بلکہ مہنگائی کی مار جھیل رہے لوگ اور پریشان ہوجائیں گے ۔سی پی آئی- ایم پولٹ بیورونے ہفتے کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ پٹرول پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی دو روپے سے بڑھاکر 8 روپے کردیاگیا ہے جبکہ ڈیزل پر چار روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔اس طرح پٹرول پر 22.98روپے ایکسائز ڈیوٹی دینے ہوں گے اور ڈیزل پر 18.83روپے ایکسائز ڈیوٹی دینی ہوگی۔