نئی دہلی ۔ /17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی نے آج لوک سبھا میں تحریک التواء پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد سے عام آدمی کو محروم رکھا جارہا ہے اور حکومت نے پٹرول ، ڈیزل کے علاوہ دیگر پٹرولیم اشیاء پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔