پٹرول ، ڈیزل پر ٹیکس کا کووڈ ریلیف کیلئے استعمال

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کووڈ ۔ 19 وباء سے تباہ ہونے والے معاشی بحران اور مالیہ کی کمی کا بڑھتا دباؤ مرکزی حکومت کو پریشان کر رہا ہے ۔ مرکز نے پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں دوبارہ اضافہ کردیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل پر مزید 3 تا 6 روپئے فی لیٹر اکسائز ڈیوٹی اضافہ ہوگا ۔ حکومت کا احساس ہے کہ کووڈ۔19 سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے باعث معیشت پر مزید بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس کی پابجائی کیلئے پٹرول ڈیزل پر عائد کئے جانے والے اضافی ٹیکس کو استعمال کیا جائے گا ۔ پٹرول اور ڈیزل سے وصول کئے جانے والا ٹیکس حکومت استعمال کرتے ہوئے کووڈ۔19 راحت اقدامات پر خرچ کرے گی۔ حکومت کو سال بھر کیلئے 60,000 کروڑ روپئے وصول ہوں گے ۔ اسی مدت کے دوران حکومت 30,000 کروڑ روپئے کی رقم کو متحرک کرسکتی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر ڈیوٹی میں اضافہ کرتے ہوئے فلاحی اقدامات کیلئے خرچ کیا جائے۔