پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی : ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل چھٹے روز بھی ریکارڈ بلند ترین سطح پرمستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں روزبھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعہ کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا ۔ ملک کے دیگرشہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں ۔