نئی دہلی ۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافے کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل 15 ویں دن مستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل 16 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ تاہم بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں تیزی برقراررہی ۔ امریکہ کے تیل کے ذخائر میں کمی آنے کے بعد سے اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔