پٹرول اورڈیزل کی قیمت 50ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 50ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ دہلی میں گزشتہ دو دسمبر کو ویٹ میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ سنگاپور میں برینٹ کروڈ 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 74.13 ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ 0.46 فیصد کمی کے ساتھ 71.45 ڈالر فی بیرل پرکاروبارکررہاہے ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی نے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی لائی ہے۔
اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کو کم کیا تھا۔