پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر 15 -15 پیسے ہوا سستا

   

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے پیش نظر اتوار کو تین دن کے بعد دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 15- 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ اس سے قبل چہارشنبہ کے روز ان ان دونوں کی قیمتوں میں سات دن کے بعد 15- 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔