حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے اپنا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں اور غریب عوام پر مالی بوجھ عائد کردیا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل ایک روپیہ سیس وصول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹوہیلر تھری وہیلر گاڑی چلانے والوں پر بہت بڑا بوجھ عائد کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ سونے پر کسٹمس کو 10 فیصد سے بڑھاکر 12.5 فیصد کردیا ہے ۔
