نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے ہفتہ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے وقت حکومت نے ملکی معیشت کو بھی آفت میں ڈال دیا ہے ۔ ایک طرف ملک کی معیشت چوپٹ ہو رہی ہے ، دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔