کورٹلہ میں مختلف مقاما ت پر بی جے پی قائدین کا احتجاج ، دھرنا پروگرام
کورٹلہ ۔ کتھلاپور منڈل کے مستقر کتھلاپور ، ویملواڑہ کورٹلہ قومی شاہراہ پر ٹاٹا اے سی موٹرس کو ارسی سے باندھ کر اسے کھیچتے ہوئے بی جے پی قائدین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں تحصیلدار رویندر کو میمورنڈم پیش کیا ۔صدر منڈل کے ستیہ نارائنا ، ڈسٹرکٹ صدر کسان مورچہ مہیپال ریڈی رچامڈگو ، وینکٹیشور راؤ ، گندھاری سرینواس ، سری راملو ، پرکاش ، بنڈہ انجیا ، کاشوجی پرکاش ، ونود ریڈی ، باپوریڈی ، شانتارام کے علاوہ بی جے پی کے قائدین نے اس احتجاجی پروگرام میں حصہ لیا ۔
٭٭ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے زیر اہتمام مڈپلی شاہراہ پر آٹو کو رسی سے باندھ کر کھیچتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ اس احتجاجی پروگرام میں صدر منڈل بی جے پی سرینواس گوڑ دشرت ریڈی ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری جناب مدھوکر چلپتی ریڈی ، تروپتی ریڈی ، نارائن ریڈی ، مہیندر ریڈی کے علاوہ بی جے پی کارکنوں نے حصہ لیا ۔
٭٭ ابراہیم پٹنم منڈل کے مستقر ابراہیم پٹنم میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے قائدین و کارکنوں نے تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کیا ۔ بعد ازاں منڈل کے مستقر پر ٹراکٹر کو رسی سے باندھ کر کھینچتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔