پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام برقرار

   


نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔ اتوار کے روز قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 97.22 روپے اور ڈیزل کی قیمت 87.97 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے ۔ دہلی میں جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.99 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.82 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ان ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 103.36 روپے اور ڈیزل کی قیمت 95.44 روپے فی لیٹر رہی۔ چنائی میں ایک لیٹر پٹرول 98.40 روپے اور ڈیزل 92.58 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول 97.12 روپے اور ڈیزل 90.82 روپے فی لیٹررہا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے ۔