پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اتوار کو مسلسل پانچویں دن گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر ہمہ وقتی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔بدھ کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 35 ، 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 113.46 روپے اور ڈیزل 104.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں سب سے زیادہ مہنگا پٹرول 116.26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.64 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 111.24 روپے اور ڈیزل 102.93 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پیٹرول 111.34 روپے اور ڈیزل 103.23 روپے فی لیٹر ہے ۔