پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مشیرآباد میں دھرنا

   

رکن اسمبلی ایم گوپال ، محمد شریف الدین اور دیگر قائدین کی شرکت
حیدرآباد۔24۔ مارچ (سیاست نیوز) پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف ٹی آر ایس نے آج ریاست گیر سطح پر احتجاج منظم کیا ۔ حلقہ اسمبلی مشیرآباد میں رکن اسمبلی ایم گوپال کی قیادت میں رام نگر میں احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سابق ریاستی سکریٹری اور سرگرم قائد محمد شریف الدین کے علاوہ مقامی پارٹی قائدین نے دھرنے سے خطاب کیا۔ رکن اسمبلی مشیر آباد نے مرکزی حکومت پر عوام پر زائد بوجھ عائد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ بی جے پی نے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا لیکن گزشتہ 8 برسوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ ٹی آر ایس کی جانب سے عوام کے حق میں احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا ، جب تک مرکز ٹیکسوں میں کمی کا اعلان نہ کرے۔ محمد شریف الدین نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر ریاست بھر میں احتجاج جاری ہے۔ ر